01:25 , 24 اپریل 2026
Watch Live

ترنم ناز کو گھر بچوں کے نام کرنے کا شدید افسوس

پاکستان کی معروف اور سینئر کلاسیکل و غزل گلوکارہ ترنم ناز نے اپنی زندگی کے ایک بڑے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا گھر بچوں کے نام کرنا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ ایک حالیہ ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ آج بھی انہیں تکلیف دیتا ہے۔ ترنم ناز کو گھر بچوں کے نام کرنے کا افسوس ہے جو وہ مرتے دم تک محسوس کریں گی۔

حال ہی میں ترنم ناز ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے ان کی زندگی کے سب سے غمگین لمحے کے بارے میں سوال کیا۔ اس سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے ذاتی تجربے کو کھل کر بیان کیا اور جذباتی انداز میں بات کی۔

ترنم ناز نے بتایا کہ انہوں نے اپنی محنت کی کمائی سے زمین خریدی اور اپنی پسند کے مطابق گھر تعمیر کروایا۔ اس وقت ان کے بچے چھوٹے تھے، اسی لیے انہوں نے یہ سوچ کر گھر بچوں کے نام کر دیا کہ چاہے گھر ان کے نام ہو یا بچوں کے، فرق نہیں پڑتا۔

مزید پڑھیں: عروسہ اقرار کی شاپنگ اور مہنگے تحائف پر سوشل میڈیا پر تنقید

انہوں نے کہا کہ جب بچے بڑے ہوئے اور ان کی شادیاں ہو گئیں تو گھر میں سے حصہ مانگنے لگے۔ ترنم ناز کے مطابق والدین کی عزت اور حیثیت اس وقت زیادہ مضبوط ہوتی ہے جب وہ اپنی پراپرٹی کے خود مالک ہوں۔

گلوکارہ نے اعتراف کیا کہ گھر بچوں کے نام کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بچے اب بھی تابعدار ہیں لیکن اگر گھر ان ہی کے نام رہتا تو حالات مختلف اور بہتر ہوتے۔ ترنم ناز کو گھر بچوں کے نام کرنے کا افسوس ایک ایسا سبق ہے جسے وہ دوسروں تک پہنچانا چاہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION